ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مالیگاؤں میں بجرنگ دل کے عہدیدار پر حملہ

مالیگاؤں میں بجرنگ دل کے عہدیدار پر حملہ

Wed, 15 Feb 2017 12:09:55    S.O. News Service

مالیگاؤں، 14؍فروری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) بجرنگ دل کے ناسک ضلع جنرل سکریٹری پرآج موٹرسائیکل سوارکچھ نامعلوم افرادنے مبینہ طورپرحملہ کیا۔پولیس نے بتایاکہ واقعہ دن میں ساڑھے 11 بجے ہواجس کے بعد اس شہر میں کشیدگی پھیل گئی اورپولیس نے سیکورٹی بڑھا دی۔ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ راکیش ولانے کہاکہ بجرنگ دل ضلع جنرل سکریٹری مچھندرشرکے پرنامعلوم افرادنے ممبئی۔آگرہ ہائی وے پرساڑھے 11 بجے حملہ کیا۔حملے میں مچھندرشرکے کو چوٹ آئی اور ان کو نجی اسپتال میں داخل کرایاگیا۔ پولیس نے بتایاکہ حملہ آور تقریباََ 15 موٹر سائیکلوں پر سوار ہو کر آئے اور لاٹھیوں سے مچھندشرکے پرحملہ کیا۔جائے حادثہ سے فرارہونے سے پہلے ان لوگوں نے ان کی گاڑی بھی نقصان پہنچا دیا۔پولیس ملزمان کی شناخت میں مصروف ہے۔تحقیقات کر رہے پولیس اہلکاروں کو شبہ ہے کہ آج علی الصباح منماڈ روڈ پر مویشی لے جا رہے اقلیتی کمیونٹی کے دو ارکان سے مار پیٹ کے واقعہ کے نتیجہ میں یہ حملہ ہوا۔آگے کی جانچ کی جا رہی ہے۔


Share: